پہلے سو فیصد نواز شریف کے ساتھ تھا اب ایک ہزار فیصد نواز شریف کے ساتھ ہوں : رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ میں اپنی جماعت کے ساتھ ہوں میں اپنے لیڈر نواز شریف کے ساتھ ہوں پہلے میں سوفیصد میاں نواز شریف کے ساتھ تھا اب میں ایک ہزار فیصد نواز شریف کے ساتھ ہوں ۔ پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا چالان میں وہ ویڈیو کہا ہے جس کا شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا تھا ۔مجھے پکڑا تھانے لے گئے وہاں کسی نے بیان ریکارڈ کرنا تو دور کی بات مجھ سے کسی نے ایک لفظ گفتگو نہیں کی اگلے دن عدالت میں بتا دیا کے 15کلو ہیروئن ملی ہے یہ سراسر جھوٹا مقدمہ ہے سیاسی انتقام ہے اللہ دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سو فیصد اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا ہوں اپنے لیڈر نواز شریف کے ساتھ ہوں۔




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]