بھارتی وزراء اعظم ٹائیگرز کے ہمراہ ۔بھارتی میڈیا کا دلچسپ موازنہ

بھارتی میڈیا میں ان دنوں وزیر اعظم مودی کا بڑے دلچسپ انداز میں سابق وزرائے اعظم کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے ۔بھارتی صحافیوں نے بڑی ہوشیاری سے وزیراعظم مودی اور سابق وزیراعظم کی ایسی تصاویر تلاش کرکے انہیں ایک ساتھ پیش کیا ہے جن میں بھارت کے وزراء اعظم مختلف ادوار میں ٹائیگرز کے ہمراہ دکھائی دے رہے ہیں ۔بھارت کے سابق وزرائے اعظم زندہ ٹائیگر کے ساتھ کھیلا کرتے تھے جس سے ان کی بہادری اور دلیری کا اندازہ لگایا جاتا تھا جبکہ موجودہ وزیر اعظم مودی کو جنگلی جانور ٹائیگر کی بجائے بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ہیرو سلمان خان کے ساتھ تصاویر میں دکھایا گیا ہے سلمان خان نے مشہور فلم ٹائیگر میں اہم کردار ادا کیا تھا اس حوالے سے وزیراعظم مودی کو ٹائیگر کے ہمرا ہ دکھایا گیا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں