قصور کی خبریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصور اور نواح میں ڈکیتی اور چوری کی دو بڑی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے گن پوائیٹ یرغمال بناکر جیولری شاپ سے لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات لوٹ لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جبکہ چوری کی واردات میں بھی نامعلوم چور لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات ودیگر گھریلو قیمتی سامان چوری کرکے لے گئی،مقامی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا۔ دیپالپور روڈ ارزانی پور میں جیولری شاپ پر ڈکیتی کی واردات، چار ڈاکو اسلحے کے زور پر 30 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرارشہریوں کے قریب آنے پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے ڈاکو باآسانی فرار ہو گئے، شہری 15 کی کال پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیاجبکہ مصطفی آباد کے نواحی علاقہ پکی حویلی کے رہائشی محمد مبین کے گھر سے نا معلوم چور رات کے وقت گھر سے تین لاکھ روپے نقدی، سات لاکھ روپے مالیت کا چھ تولے طلائی زیور ایک لاکھ روپے مالیت کے لیڈیز و مردانہ سوٹ چوری کر لئے جبکہ ہمسائے محمد شعیب جٹ کے گھر سے 65ہزار روپے نقدی، دوسرے ہمسائے طارق محمود کے گھر سے بھی قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔


____________________________

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصور حمزہ شہباز کے وزیر اعلی پنجاب بننے پر قصورمیں جشن کا سماع، ن لیگی کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کی، آتش بازی کا مظاہرہ، شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے،قصور اور اس کے نواحی دیہات میں حمزہ شہباز شریف کے وزیر اعلی پنجاب بننے کی خوشی میں رہنما مسلم لیگ ن کے راہنما ایم این اے شیخ سعد وسیم قصور اور مصطفے آباد سمیت دیگرملحقہ علاقوں میں مسلم لیگی کارکنان کی طرف سے اپنے اپنے ڈیروں پرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، عوام میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، بعد ازاں شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے گئے، اس موقع پرمسلم لیگی رہنماؤں و عہدیداران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کو نا اہلوں سے نجات مل گئی ہے، ملکی ترقی و خوشحالی کے دور کا آغٖاز ہو چکا ہے، حمزہ شہباز شریف میاں شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دن رات عوام کی خدمت کریں گا، تحریک انصاف اور ق لیگ نے تبدیلی کے جانسے میں چار سال ضائع کردئیے، تبدیلی سرکار نے عوام کو سبز باغ دیکھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، یوٹرن پر یوٹرن عمران خان کا پسندیدہ کھیل رہا، مسلم لیگ ن کی قیادت ملکی کی حقیقی ترجمان ہے، اب مہنگائی، بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا، عوام خوشحالی ہوں گے، ڈالر سستا ہو گا، حمزہ شہباز شریف کی فتح ملکی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، ہم انہیں دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


___________________________

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصور روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے ان خیالات کا اظہار جامع مسجد حضرت شاہ سواتی کے خطیب قاری محمد ریاض حیدری نے رمضان المبارک کی فضیلت کے موضع پر ایک سیمینار سے خطقب کرتے ھوئے کہا اور نے مزید کہا کہ خداوند کریم نے اپنے بندوں کے لئے عبادات کے جتنے بھی طریقے بتائے ہیں ان میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور پوشیدہ ہے۔ نماز خدا کے وصال کا ذریعہ ہے۔ اس میں بندہ اپنے معبودِ حقیقی سے گفتگو کرتا ہے۔ بعینہٖ روزہ بھی خدا تعالیٰ سے لَو لگانے کا ایک ذریعہ ہیاجہوں نے مزید کہا کہ حدیث مبارک میں ہے کہ رمضان شہر?“ رمضان? تعالیٰ کا مہینہ ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مبارک مہینے سے رب ذوالجلال کا خصوصی تعلق ہے جس کی وجہ سے یہ مبارک مہینہ دوسرے مہینوں سے ممتاز اور جدا ہے۔


================================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کھائی ہٹھاڑ میں جائیداد کے تنازع پر بھانجوں نے صلح کے بہانے گھر بلا کر تشدد کر کے ماموں کو قتل کردیا. مقتول 7 بچوں کا باپ تھا. نواحی گاؤں کھائی ہٹھاڑ میں جائیداد کے تنازع پر بھانجوں نے تشدد کر کے مامور کو قتل کردیا. بتایا گیا ھے کہ گاؤں کھائی ہٹھاڑ میں ماموں بھانجے فریقین کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رھا تھا کہ گزشتہ رات بھانجے محمد ایوب وغیرہ نے صلح کے بہانے گھر بلایا اور ماموں ابوبکر پر اندھا دھند تشدد کیا جسے حالت غیر ہونے پر مقامی ہسپتال دیہی مرکز صحت کھڈیاں لیجایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا. پولیس تھانہ کھڈیاں خاص نے مقتول کی بیوہ کلثوم بی بی کی مدعیت میں مقدمہ ملزم محمد ایوب وغیرہ دو خواتین سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ھے

=========================