وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کے شہر کے ہنگامی دورے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان  بارش کے بعد شہر کے دورے پر نکل کھڑے ہوئے اور انہوں نے پمپنگ اسٹیشن اور واٹر بورڈ کے  مختلف آپریشنز کا جائزہ لیا اور شہر میں پانی کی نکاسی کی صورتحال اور اقدامات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں اور خود موقع پر پہنچ کر اقدامات دیکھے ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بارش کے بعد شہر میں نکاسی ہے آپ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی واٹر بورڈ نے پہلے ہی بارش کے ممکنہ پانی کے جمع ہونے کے حوالے سے گاؤ تکیے تھے اور شہر کے مختلف مقامات پر مطلوبہ مشینری پہنچا دی گئی تھی اس کے باوجود جہاں پانی زیادہ جمع ہوا یا بارش تیز ہوئی وہاں پر صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے اور خود ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئرز اللہ خان نے صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وہاں دورے کیے اور واٹر  بورڈ کے انجینیئرز اور افسران کو ما مور کیا ۔شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنوں پر بھی منفی اثر پڑا ۔
۔۔۔۔واٹربورڈ کے دھابیجی اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن  ۔۔۔دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر صبح 5:50بجے بند ہوئی 7:40 پر بحال ہوئی  ۔۔۔9:25بجلی کی فراہمی دوسری بار معطل ہوئی 10:00 بجے بحال ہوئی  ۔۔۔۔10:30بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، 11:30 پر بحال کی گئی 
۔۔۔۔۔حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 7:25سے 8:50 تک معطل رہی  اس دوران کراچی کو 190 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کی جاسکا ۔۔۔۔شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں
واٹربورڈ کے دھابیجی اور گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا پھر بریک ڈاؤن  ۔۔۔دوپہر 1:20پر بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ۔۔۔تاحال پمپنگ بند ہے





اپنا تبصرہ بھیجیں