پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان کی کینیڈا کی جھیل میں کشتی رانی

پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان کی کینیڈا کی جھیل میں کشتی میں سیر کرنے کی تصویر تو جہ کا  مرکز بنی ہوئی ہے  فلمسٹار اداکارہ ارمینہ خان اکثر دنیا کے مختلف ملکوں میں اپنی سیروتفریح کی تصاویر اپنے پرستاروں کے لیے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبھی وہ کسی خوبصورت جیل کی سیر کر رہی ہیں تو کبھی کسی سمندر کے ساحل پر خوبصورت شام کو انجوائے کر رہی ہیں ۔اداکارہ ارمینہ خان ان دنوں مختلف اداکاروں کے درمیان جاری عمر کے حساب سے رول ادا کرنے کے معاملے پر بحث میں بھی شامل ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہر ایک نے بوڑھا بھی ہونا ہوتا ہے اس لئے عمر کے حوالے سے دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے ہر کسی کو اپنی زندگی جینے کا حق ہے اور دوسروں کی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔گزشتہ دنوں  ارمینہ  خان نے نکاح کی ایک سادہ تقریب میں انتہائی سادگی کے ساتھ شرکت کی اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے دیر بے کو یادگار قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شادی کی تقریبات میں فضول خرچی سے لڑکے اور لڑکی دونوں کے خاندانوں پر اضافی بوجھ پڑتا ہے بہتر یہی ہے کہ سادگی اختیار کی جائے اور غیرضروری بوجھ نہ ڈالا جائے ۔


اپنا تبصرہ بھیجیں