سی پیک روڈ پر خوفناک حادثہ۔ایرانی اسمگل تیل بردار گاڑی میں لگنے والی آگ سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق دو شدیدزخمی

بلوچستان میں سی پیک روڈ پر خوفناک حادثے میں ایک شخص جھلس کر گاڑی کے اندر  جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ۔حادثہ سی پیک روڈ پر تیل سے لوڈ ایرانی 2000 پکپ گاڑی اور زمباد گاڑی کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا دونوں گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد تیل سے بھری ہوئی دو ہزار پکپ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا اور دیگر دو افراد بری طرح زخمی ہوئے لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں منتقل کیا گیا جھلس کر زخمی ہونے والوں میں ایک کی  حالت تشویشناک ہے مقامی میڈیا رپورٹ ۔
سی پیک روڈ پر خوفناک حادثہ۔ایرانی اسمگل تیل بردار گاڑی میں لگنے والی آگ سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق دو شدیدزخمی

اپنا تبصرہ بھیجیں