جیکب آباد کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2افراد جاں بحق ایک زخمی۔-پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے شخص کی لاش برآمد۔=

جیکب آباد: رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔


جیکب آباد کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2افراد جاں بحق ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود قومی شاہراہ قادری دربار کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اورایک شخص شدید زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمی کو اہل علاقہ نے پولیس کی مدد سے لوڈر رکشہ کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی گئی، پولیس کے مطابق


حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جیکب آباد کے رہائشی خادم حسین سومرو اور بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کا رہائشی بابل ٹالانی جبکہ زخمی ہونے والے شناخت عبدالفتاح سومرو کے طور پر ہوئی ہے۔


جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے شخص کی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود مارو شاخ کے قریب کھیتوں سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی علاقہ مکینوں نے لاش کی اطلاع حدود کی پولیس دی تو پولیس نے پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی جہاں اس کی شناخت بلوچستان کے علاقے روجھان جمالی کے رہائشی محمد عارف کے طور پر ہوئی، پولیس کے مطابق لاش پر واضح طور پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔


جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
عید الفطرکی آمد، مہنگائی کی وجہ سے جیکب آباد کی بازاریں ویران، دوکاندار پریشان۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا دن قریب آنے کے باوجود جیکب آباد کے بازاروں کی رونقیں بحال نہیں ہوسکی ہیں اور بازاریں سنسان ہیں جس کی وجہ سے دوکاندار پریشان ہیں، عید کا دن قریب آنے کے باوجود بازاریں ویران ہونے پر دوکانداروں اشوک کمار، محمد ادریس، وکی کمار، دلیپ کمار، شاہد علی اور دیگر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خریداری کے لیے نہیں آرہے، دوکانداروں نے کہا کہ امکان ہے کہ 20رمضان المبارک کے بعد بازاروں کی رونقیں بحال ہونا


شروع ہوگی اور سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد رش میں اضافہ ہوگا، دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اتنی ہے کہ عید کی خریداری کرنا محال ہوچکا ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں عید کی خریداری کیا کریں گے، جوتوں اور کپڑوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جبکہ درزیوں نے بھی سلائی میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے متوسط طبقہ پریشان ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ عید تو بچوں کی ہوتی ہے اس لیے صرف بچوں کے لیے ہی عید کے کپڑے اور جوتے خریدیں گے۔

=================================================