شاگرد طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام پر سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر نوکری سے فارغ ۔محتسب اعلی شاہنواز طارق کا بڑا فیصلہ ۔


شاگرد طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام پر سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر نوکری سے فارغ ۔محتسب اعلی شاہنواز طارق کا بڑا فیصلہ ۔


سندھ کے محتسب اعلی جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق شاگرد طالبات

کو ہراساں کرنے کے الزام پر سماعت کی گئی اور جرم ثابت ہونے پر سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر عبدالجبار پیرزادہ کو ان کی


ملازمت سے فارغ کر دیا گیا اور ان پر تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ۔سندھ یونیورسٹی کے

بوٹنی ڈیپارٹمنٹ کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رابعہ میمن کی جانب سے شکایات سامنے آئی تھیں جن کی سماعت کی گئی


اور اس کے بعد محتسب اعلی کی عدالت میں فیصلہ سنایا ۔مذکورہ پروفیسر کے خلاف تین طالبات کو ہراساں کرنے


کا الزام تھا عدالت کے سامنے یہ کیس زیر سماعت تھا کہ طالبات کائنات انعم اور عریشہ کو ہراساں کیا جاتا رہا ۔

====================================