سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف پاکستان کی طرح امریکہ کے مختلف شہروں میں پر امن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف پاکستان کی طرح امریکہ کے مختلف شہروں میں پر امن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں دوسرا بڑےمظاہرہ کا انعقاد ،روزے کے باوجود افطار سے قبل ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی

پر امن احتجاجی مظاہرہ میں شریک مردوخواتین اور بچوں نے اپنے ہاتھوں میں عمران خان کے پوسٹر ، احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوے تھے

کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان پاکستان کی شان عمران خان عمران خان کے نعروں سمیت مظاہرین کے نئی مخلوط حکومت کے رہنماؤں کے خلاف مذمتی نعرے

ہیوسٹن (رپورٹ :کامران جیلانی )
سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف پاکستان کی طرح امریکہ کے مختلف شہروں میں بھی پر امن احتجاجی مظاہروں کا طوفان امڈ آیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں دوسرا بڑا مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں روزے کے باوجود افطار سے قبل ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی

پر امن احتجاجی مظاہرہ میں شریک مردوخواتین اور بچوں نے اپنے ہاتھوں میں عمران خان کے پوسٹر ، احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوے تھے

کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان پاکستان کی شان عمران خان عمران خان کے نعروں سمیت مظاہرین نئی مخلوط حکومت کے رہنماؤں کے خلاف مذمتی نعرے لگا رہے تھے

فرینڈز آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس مظاہرے کے موقع۔ پر تحریک انصاف کی رہنما نائلہ برکی ،طارق مجید اور دیگر رہنماؤں نے فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انصاف کے حصول تک امریکہ بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا

====================================