کویت میں پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز (PBFPK) کا افطار ڈنر


کویت: PBFPK نے 11 اپریل 2022 کو اپنے اراکین کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں قائم مقام سفیر اور چارج ڈی افیئرز جناب فیصل مجید اور مسز تحریم الیاس مہمان خصوصی تھے۔ یہ پہلا موقع تھا جب کے اراکین تنظیم نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی جس نے اس پروگرام کو مزید پر رونق بنا دیا ۔


کویت میں پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز کے صدر جناب ایم طارق مرزا نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروگرام کے دوران بھی وہ مہمانوں کے ساتھ بھی گھلتے ملتے رہے اور PBFPK کی جانب سے ممبران کو ایک دوسرے کے قریب آنے کے لیے فراہم کیے گئے موقع پر پرجوش نظر آئے۔


فورم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند کسی بھی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے

لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔
آخر میں صدر PBFPK نے تمام مہمانوں کا افطار ڈنر میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس قسم کے اراکین کو قریب لانے کے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ عشاء کی نماز سے پہلے پروگرام کا اختتام ہوا۔


یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ PBFPK کویت میں بینکنگ اور فنانس کے شعبوں میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کی ایک غیر سیاسی اور غیر جانبدار تنظیم ہے جس کی بنیاد 2014 میں رکھی گئی تھی۔


یہ تنظیم جہاں ایک طرف کویت میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی متعلق آگاہی سیمینار اور ورکشاپ منعقد کرتی ہے وہیں دوسری طرف یہ اپنے ممبران کے لیے مختلف طرح کے ٹریننگ ورکشاپ اور ویبینارز کا انعقاد بھی کرتی رہتی ہے


جو کہ شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ طارق اقبال رپورٹ

=============================================