قصور گردونواح میں راہزنی اور چوری کی چار مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور نقدی،موبائل فون،موٹر سائیکل،واٹر پمپ و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور گردونواح میں راہزنی اور چوری کی چار مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور نقدی،موبائل فون،موٹر سائیکل،واٹر پمپ و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔ فیاض احمد گڈو نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرے ڈیرہ سے نامعلوم چور وں قیمتی سامان کل مالیت تقریباً 02لاکھ 73ہزار کا چوری کرکے لے گئے ہیں۔ماجد نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ راؤ خانوالہ کے قریب نامعلوم

amzn_assoc_asins = "B012T634SM"; amzn_assoc_placement = "adunit"; amzn_assoc_linkid = "63a88271037e87e02d909ac6489c9bd7";

ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر بندی بناکر زبردستی 17ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ہے۔محمد جاوید نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ کھڈیاں نجی ہسپتال کے باہر سے نامعلوم چورمیری موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ہیں۔بازید پور کے رہائشی علی احمد نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میر ے زرعی رقبے سے نامعلوم چور کمرے کا تالہ توڑ کر موٹر بجلی 10ہارس پاور


اور 5عدد بوریاں کھاد چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
=================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور شہر اور گردونواح میں اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،دکانداروں کی جانب سے خود ساختہ گرانفروشی سے سبزی،پھل اور دیگر اشیائغریب کی پہنچ سے دور، سفید پوش لوگ فاقہ کشی پر مجبور جبکہ ضلعی انتظامیہ کی مبینہ خاموش شہریوں کے لئے باعث تشویش قصور شہر میں گراں فروشی عروج پر اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی پھل سبزیاں کھجوریں اور دیگر اشیائعوام کی پہنچ سے دور


غریب دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہویاپرائس کنٹرول کمیٹیاں سب فلاپٍ حقائق کاعلم ہونے کے باوجود گراں فروشوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا اس بات کی دلالت کرتا ہے۔شہری تنظیموں کے عہدیداروں ایم یاسین فرخ ایڈووکیٹ نے کہا ھے کہ ادارے اگر اچھے طریقے سے کا م کریں تو یہ سب کچھ رک سکتا ہے لوگوں کا مہنگائی پرمزید کہنا تھا۔انتظامیہ کو چاہیے کے غریبوں کو زہر


ہی دے دیں اور اگرگراں فروشی پر قابو پا لیا جائے۔ تو کچھ نہ کچھ غریبوں کا بھلا ہو سکتا ہے۔ انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ شہر میں گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لای جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

===================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور گردونواح میں اغواء کی دو مختلف وارداتوں میں دو جواں سالہ لڑکیاں اغواء،مقامی پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ویرم چک4کے رہائشی رنگو نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری 21سالہ بہن (ر)بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزما ن شاہد اور بوٹا آئے اور میری بہن کو ورغلاء پھسلاء کر اغواء کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی مصروف کاروائی ہے جبکہ میاں کے موڑ کی


رہائشی نورین نے پویس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری 16/17سالہ ہمشیر ہ کہکشاں گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزمان فیصل اور ملاں ڈوگر دونوں آئے اور میری بہن کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے ہیں پولیس تھانہ سٹی پھولنگر مصروف کاروائی ہے۔

================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور فرض شناس پولیس آفیسر و ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم قصور سید ظہیر عالم شاہ کی والدہ ماجدہ گذشتہ


دنوں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کی نماز جنازہ و تدقین ان کے آبائی شہر شیخوپورہ میں ادا کی گئی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے رسم چہلم و دعوت افطار 29 اپریل بمطابق 27 رمضان المبارک بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز عصر و بوقت افطار ان کی آبائی رہائشگاہ ریگل چوک شیخوپورہ میں منعقد ہو گی۔ محفل میں سیدظہیرعالم شاہ کے عزیزواقارب, سول سوسائٹی, سیاسی, مذہبی اور صحافتی شخصیات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب


عطامحمد قصوری , کالم نگار و فنانس سیکرٹری کے ڈی پی سی چوہدری محمود الہی چشتی, سید خرم علی شاہ کاظمی, سید علی زین شاہ کاظمی, سید کبیر علی شاہ ہمدانی, میاں خلیل صدیق آرائیں ،ڈاکٹرمحمدصابرعلی، مشتاق پپو، عاطف سیھٹی ، عثمان بٹ ، فیاض سندھو، اور چوہدری افرہیم بسراء ، چوھدری فاخر سندھو ، تھ شیخم کے ینگ صحافی چوھدری فہیم قاسم سمیت قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے


سید ظہیر عالم شاہ کی والدہ کی وفات پر ان سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی ہے۔

==============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ماڈل بازار قصور میں لگائے جانے والے سستے رمضان بازار میں محض چند روپے سبسڈی پر خریدنے آنے والے شہری جھلسا دینے والی گرمی اور لمبی لمبی لائنوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہونے لگے۔ جبکہ وہاں مختلف محکموں کے تعینات ملازمین ٹائم پاس


کرنے لیے اپنے فرائض میں غفلت برتتے ہوئے خوش گپیوں میں مصروف رہنے لگے میڈیا نمائندگان نے جب اس حوالے سے وہاں ڈیوٹی پر معمور


مارکیٹ کمیٹی قصور کے نمائندے سے لمبی لائنوں اور شاپ کیپرز کی سستی کے متعلق وجہ معلوم کرنے کے لیے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ بغیر کچھ بولے ان سنی کرتے اور منہ میں کچھ بڑبڑاتے ہوئے وہاں سے کھسک گیا۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے وہاں پر موجود شہریوں نے اعلی حکام سے ماڈل بازار قصور میں سستے رمضان بازار میں بہتری اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
==============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے علاقے پتوکی اشیائے خورد نوش کی خود ساختہ قیمتیں آسمان کو چھونے لگی سبزی ،پھل اور دیگر اشیاءغریب کی پہنچ سے دور سفید پوش لوگ فاقہ کشی پر مجبور پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مجسٹریٹ سب نا کام گراں فروشی عروج پر اعلی حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق پتوکی


شہر میں گراں فروشی عروج پر اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی پھل سبزیاں کھجوریں اور دیگر اشیاءعوام کی پہنچ سے دور غریب دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہویاپرائس کنٹرول کمیٹیاں سب فلاپٍ حقائق کاعلم ہونے کے باوجود گراں فروشوں کے خلاف کارروائی


نہ کرنا اس بات کی دلالت کرتا ہے ۔کہ کچھ لو کچھ دو پالیسی پر گامزن ہیں۔ عوام الناس کا جناح پریس کلب کے صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ادارے اگر اچھے طریقے سے کا م کریں تو یہ سب کچھ رک سکتا ہے لوگوں کا مہنگائی پرمزید کہنا تھا۔انتظامیہ کو چاہیے کے غریبوں کو زہر ہی دے دیں اور اگرگراں فروشی پر قابو پا لیا جائے۔ تو کچھ نہ کچھ غریبوں کا بھلا ہو سکتا ہے۔ انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔عوامی، سماجی،اور صحافتی حلقوں نے اے سی پتوکی اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ پتوکی شہر میں گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
===========================