سالہ سگی بیٹی مسکان کے ساتھ زیادتی کی کو شش کرنے والے والدپر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے


میرپورخاص == تحسین احمد خان ===14سالہ سگی بیٹی مسکان کے ساتھ زیادتی کی کو شش کرنے والے والدپر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے تفصیلات کے مطابق نو ماہ قبل جھڈو شہر میں ملزم اصغر جٹ کی جانب


سے اپنی 14 سالہ سگی بیٹی مسکان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد بچی کے ماموں ماجد جٹ کی مدعیت میں وومن تھانے میرپورخاص پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے جیل کے حوالے کر دیا تھا مذکورہ کیس کی سماعت گزشتہ روز سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج میرپورخاص کی عدالت میں ہوئی جہاں چودہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے جبکہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک ماہ مذید قید کی سزا ہو گی عدالت نے حکم دیا کہ سزا مکمل کرنے کے بعد ملزم بچی کی تعلیم، رہائش اور شادی کا تمام خرچ ادا کرے گا ٭٭


میرپورخاص == تحسین احمد خان === پی ٹی وی کراچی و حیدرآباد مراکز کے شیراز ڈاھری، علی اصغر ارباب،فدا حسین سومرو و دیگر کو ترقی ملنے پر پاکستان میڈیا کونسل کے سرپرست اعلیٰ ملک عبدالغفار اور دیگر کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے اس حوالے سے پاکستام میڈیا کونسل سند ھ کے صوبائی سرپرست اعلی ملک عبدالغفار، چیئر مین نعمان شیخ صدر محمود قادری، کوآرڈینیٹر حادی بخش جلبانی و میرپرخاص کے سینئر صحافی ایم اے رحمانی، خلیل احمد غوری،معین کمالی اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں پی ٹی وی کراچی و حیدرآباد مراکز کے شیراز ڈاھری، علی اصغر

ارباب،فدا حسین سومرو و دیگر تمام پی ٹی وی اسٹاف کو ترقی ملنے پر مبارکباد دی واضع رہے کہ مرکزی تقریب پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوئی جبکہ پی ٹی وی کے مختلف سینٹرز کے افسران نے زوم کے ذریعے شرکت کی۔ پی ٹی وی کراچی مرکز میں سینئر رپورٹر اور نیوز پروڈیوسر علی اصغر ارباب کو گروپ 7، پی ٹی وی کراچی میں شعبہ حالات حاضرہ کے سربراہ فدا حسین سومرو کو گروپ 8 جبکہ پی ٹی وی نیوز حیدرآباد کے بیورو چیف پروڈیوسر شیراز علی ڈاھری کو گروپ 6 میں ترقی دی گئی۔ کراچی مرکز پر ترقی پانے والے پی ٹی وی کے افسران نے سیکریٹری انفارمیشن

شاہیرہ شاہد، ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور، سی ایچ آر او طاہر مشتاق، کرنٹ افیئرز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر عون عباس ساہی، سینئر نیوز ایڈیٹر ہارون الاہی طور اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے سرپرست اعلیٰ ملک عبدالغفار نے کہا کہ پاکستان ٹیلیویژن کا اسٹاف اور فیلڈ ریپوٹرز انتہائی محنت سے مقامی و انٹرنیشنل سطح کی خبروں کو پاکستان ٹیلی ویژن پر خبرنشر کرنے پر ایک اہم فریضہ انجام دیتے ہیں جس میں ان کی دن اور رات کی محنت شامل ہوتی ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ٭٭
=======================