ضلع وسطی میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں کراچی میں ضلع وسطی انتظامیہ کا منافع خوروں اور زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون ڈپٹی کمشنر ضلعی وسطی کی ہدایت پر انتظامیہ کا منافع خوروں کے خلاف تمام سب ڈویژن میں کارروائیاں

ضلع وسطی میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں
کراچی میں ضلع وسطی انتظامیہ کا منافع خوروں اور زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون
ڈپٹی کمشنر ضلعی وسطی کی ہدایت پر انتظامیہ کا منافع خوروں کے خلاف تمام سب ڈویژن میں کارروائیاں
ضلع وسطی کے مختلف سب ڈویژن میں فروٹ،سبزی،کریانہ اور دودھ کے متعدد دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی
رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی
مورخہ؛۔ 05 / اپریل 2022 ؁ء
کراچی ( ) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منافع خوروں اور زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون۔ ماہ رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے خورونوش کو سرکاری نرخ پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع وسطی کے تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز حضرات اپنے اپنے سب ڈویژن میں گراں فروشی کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں اس سلسلے میں آج نیو کراچی کے


اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) عطاء الرحمن نے نے نیو کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی اور سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں پر 267,000 روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر

amzn_assoc_tracking_id = "jeeveypakis07-20"; amzn_assoc_ad_mode = "manual"; amzn_assoc_ad_type = "smart"; amzn_assoc_marketplace = "amazon"; amzn_assoc_region = "US"; amzn_assoc_design = "enhanced_links"; amzn_assoc_asins = "B005MQ3Y3M"; amzn_assoc_placement = "adunit"; amzn_assoc_linkid = "e837d865d28a6cd4cecd06e3c81d4403";

ناظم آباد محترمہ زینب احمد نے ناظم آباد پاپوش میں مختلف مارکیٹس اور اشیائے خوردنوش کی دکانوں پر سرکاری قیمتوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے منافع خوروں پر 33,000 روپے کے جرمانے عائد کئے اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر گلبر گ دادن خان لاشاری نے گلبرگ کی مختلف مارکیٹس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور سرکاری قیمتوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے ناجائز منافع خور دکانداروں پر 35,000 رپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ضلع وسطی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے خورونوش کو سرکاری نرخ پر دستیابی کو


یقینی بنانے کے لئے مسلسل کاروائیاں جاری رہے گی واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو سرکاری لسٹ کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے


تمام اسسٹنٹ کمشنر ز بازاروں اور تجارتی مراکز کا روزآنہ کی بنیاد پر دورہ کر رہے ہیں تاکہ عوام کو رمضان المبارک کے دوران مہنگائی سے دوچار نہ ہونا پڑے
عالمگیر سیفی
پبلک ریلیشن آفیسر
============================


===============================