گورنرسندھ عمران اسماعیل کی بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی رہائشگاہ پر ملاقات 

کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ سیدنا مفضل سیف الدین کی جانب سے امن کے لیے دی جانے والی تعلیمات اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بوہرہ کمیونٹی کا ٹیکس نیٹ بڑھانے میں مرکزی کردار ہے۔ بعدازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا مفضل سیف الدین پاکستان میں امن کا پیغام لے کر آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بوہری جماعت کے روحانی پیشوا کی آمد سے مذہبی سیاحت کو مزید فروغ ملتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ ایک طویل عرصے بعد امریکہ میں کسی وزیر اعظم کو عزت ملی ہے، وزیراعظم کے مضبوط دلائل سے ٹرمپ نے پاکستان کو ایک اسمارٹ قوم تسلیم کیا، جبکہ وزیر اعظم نے عافیہ صدیقی اور کشمیر پر بھی اپنے موقف کا بھر پور اظہار کیا۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم کا امریکہ کے کامیاب دورے پر لوگوں کو اپنی خامیاں یاد آرہی ہیں کیونکہ ماضی کے وزیراعظم امریکہ جاکر کشمیر اور عافیہ صدیقی کے لئے بات کرنا بھول جاتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے امریکہ کو واضح کیا کہ ہم امداد نہیں چاہتے بلکہ تجارتی حجم بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]
[supsystic-gallery id=181]