ماہ صیام میں بھی ضلعی انتظامیہ اشیاٸے خردنوش کی قیمتوں پر کنٹرول کر نہ سکی، ہر دکاندار سبزیاں، پھل، گوشت و دیگر چیزیں من پسند نرخوں پر فروخت کررہے ہیں، اس ضمن میں ہر چیز کا دام دو گنا زیادہ ہوگیا،


جیکب آباد :رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
ماہ صیام میں بھی ضلعی انتظامیہ اشیاٸے خردنوش کی قیمتوں پر کنٹرول کر نہ سکی، ہر دکاندار سبزیاں، پھل، گوشت و دیگر چیزیں من پسند نرخوں پر فروخت کررہے ہیں، اس ضمن میں ہر چیز کا دام دو گنا زیادہ ہوگیا، سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ سبزی مارکیٹ کے کمیشن ایجنٹوں نے عید سے پہلے اپنی عیدی وصول کرنا شروع کردی ہے، 400 والی چیز 1100 میں اور 80 روپے والی سبزی 250 میں مل رہی ہے ہم بھی مجبور ہیں، یوتھ ایکشن


کمیٹی کے سربراہ بابو اویس میر آل پارٹیز کمیٹی کے سربراہ محمد شعبان ابڑو و دیگر شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ جب سے مارکیٹ کمیٹی کا موجودہ چیٸرمین چیٸرمین بنا ہے تب سے سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں عجیب و غریب اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے، دیکھتے ہی دیکھتے چند سالوں میں یہ ارب پتی بن چکا ہے، مارکیٹ کمیٹی کے چیٸرمین اور چند ایجنٹوں نے پوری مارکیٹ پر قبضہ بنا کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ حکام کو اپیل کرتے ہیں کہ سبزیاں اور پھل آٸے روز من پسند ریٹوں پر فروخت ہورہے ہیں اور جبکہ کسان سے پرانے ریٹوں پر خرید کیے جارہے ہیں، اس معاملے کی باریک بینی سے انکواٸری کی جاٸے تاکہ غریب لوگ پیاز اور آلو کھا سکیں۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز بھی غریب کی پہنچ سے دور، کٸی کٸی دن خالی ہاتھ گاہکوں کو لوٹانے کے بعد بھی آٹا گھی و دیگر سامان حکومتی ریاعتی ریٹ پر نہیں ملتا، دستگیر کالونی میں قاٸم یوٹیلیٹی اسٹور پر شام کو 5 بجے جو سامان بذریعہ ٹرک پہنچتا ہے، وہ صبح ہونے سے پہلے رات کے پیٹ میں ہی غاٸب ہوجاتا ہے،

اس سلسلے میں باخبر ذراٸع کا کہنا ہے کہ مزکورہ یوٹیلیٹی اسٹور کیپر نے بیکرز اور دکانداروں سے روابط بنا رکھے ہیں یہ تمام سامان انہی کو راتو رات دیا جاتا ہے، جس کے باعث عام آدمی کے لیے یہ یوٹیلیٹی اسٹورز غیر سود مند ثابت ہونے لگے ہیں، نادر علی نامی ایک شہری نے صحافیوں کے سامنے یوٹیلیٹی اسٹور والے کی بددیانتی کی نشاندہی کرتے ہوٸے کہا کہ مجھے دن میں سامان نہیں دیا گیا جبکہ رات میں رکشوں پر سامان لے جاتے ہوٸے میں نے خود دیکھا


اور میں اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملے کی انکواٸری کی جاٸے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجاٸے۔
=======================================