سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 43 ویں برسی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 43 ویں برسی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض ریاض ریجن کے جنرل سیکرٹری رانا عدیل اکبر نے بڑے احسن انداز میں سر انجام دیتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی زندگی اور کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالی بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے


صدر احسن عباسی نے کہا کہ 4 اپریل اس عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جس نے ملک وقوم کو ترقی خوشحالی اور اپنے نظرئیے پر کوئی سمجھوتہ کرنے کی بجائے جان دینا پسند کیا احسن عباسی نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے مغربی استعمار کے خلاف اسلامی ممالک کا اتحاد پاکستان کے متفقہ آئین کی تشکیل ایٹمی پروگرام کی بنیاد اور سیاست کو خواص کے چنگل سے نکال کر عوام کے حوالے کرنا ان کے وہ کارنامے ہیں جو


انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں تقریب سے گلف کے نائب صدر وسیم ساجد نے کہا کہ بھٹو ایک نظریے اور تحریک کا نام ہے آج کے نوجوانوں کو فلسفہ بھٹو اور پارٹی کے عوامی حاکمیت کے فلسفے سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے تقریب سے : سردار رزاق ؛ رانا عدیل ؛ چوہدری اختر ؛ ہدایت اللہ ؛ غلام نبی ؛ نسیم خان ؛ نسیم خان ؛ شریف بلوچ بھٹو اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک عالمی رہنما اور پوری امت مسلمہ کے ہیرو تھے انہوں نے اسلامی دنیا کو ایک جھنڈے تلے جمع کیا ملکی دفاع کو مضبوط بنایا جس کی


انہیں سزا دی گئی تقریب کے آخر میں قائد پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی

==========================

https://www.youtube.com/watch?v=RWM0DnN1QIs&list=RDCMUC3Vf-XflYmwkKwpUbVuzmgg&start_radio=1

https://www.youtube.com/watch?v=tZg15dy8lcw

https://www.youtube.com/watch?v=-t91jc7Nq9E

https://www.youtube.com/watch?v=sr8zhxzpmzk

https://www.youtube.com/watch?v=fCzppGrg0bw&t=12s

https://www.youtube.com/watch?v=xCJWBIw302U&t=2s

https://www.youtube.com/watch?v=1aBeW_fUJB8&t=29s

https://www.youtube.com/watch?v=JQJNqFcOk5w&t=462s

https://www.youtube.com/watch?v=7lmjIyQ-8UM&t=335s

https://www.youtube.com/watch?v=bHxpuZQsm8o&t=126s

https://www.youtube.com/watch?v=rNmIgZnpvbA&t=10s