رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں محکمہ سوئی سدرن کمپنی کے نااہل افسران کی جانب سے شہر بھر میں سوئی گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے روزے داروں کو افطار اور سحری میں سخت پریشانی کا سامنا،


میرپورخاص== تحسین احمد خان === رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں محکمہ سوئی سدرن کمپنی کے نااہل افسران کی جانب سے شہر بھر میں سوئی گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے روزے داروں کو افطار اور سحری میں سخت پریشانی کا سامنا، کھانے پینے کی اشیاء بازاروں سے مہنگے داموں منگوانے پر مجبور ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کی جانب سے


ماہ مقدس میں بھی شہر بھر کے علاقوں میں گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ جا ری ہے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں گزشتہ روز دوپہر 2:30 بجے بجلی کے ساتھ گیس بھی غائب، روزہ داروں کو شدید تکالیف کا سامنا، بجلی تو شام 5:45 پر بحال ہوگئی لیکن گیس تاحال رات 9:00 بجے تک بحال نا ھو سکی، اور اب یہ سلسلہ ہر روز جاری ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو خواتین کو افطار اور سحری کے وقت کھانا پکانے میں سخت مشکلات درپیش ہیں اوریا تو افطار اور سحری کے لئے کھانے پینے کی اشیاع بازار سے مہنگے داموں خرید رہے ہیں


یا پھر گھروں میں لکڑیاں جلا کر کھانا تیار کرنے پر مجبور ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حکومت کو چاہئے کہ عوام الناس کو سہولیات فراہم کریں لیکن یہاں واپڈا کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کمپنی کے افسران نے بھی عوام الناس کی زندگی اجیرن کر دی ہے انھوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، اوگرا، چیئرمین محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی، حکومت سندھ،اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹیس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ مقدس میں شہریوں

کو بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے نجات دلائی جائے ٭٭

===================================