محکمہ خوراک میرپورخاص کو گندم کی خریداری کا مقرر کردہ ہدف پورا کرنے میں دشواری کا سامنا ہے آنے والے دنوں میں گندم کے بحران کا اندیشہ، کاشتکار محکمہ خوراک کو گندم فروخت کرنے کے بجائے بیوپاریوں کو فروخت کرنے لگے


میرپورخاص=== تحسین احمد خان === محکمہ خوراک میرپورخاص کو گندم کی خریداری کا مقرر کردہ ہدف پورا کرنے میں دشواری کا سامنا ہے آنے والے دنوں میں گندم کے بحران کا اندیشہ، کاشتکار محکمہ خوراک کو گندم فروخت کرنے کے بجائے بیوپاریوں کو فروخت کرنے لگے،


کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بیوپاری گندم کی نقد قیمت ادا کر رہے ہیں جبکہ محکمہ خوراک کے افسران کئی کئی دن چکر لگوانے کے بعد فروخت کی گئی گندم کی ادائیگی کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک میرپورخاص کو گندم کی خریداری کا ہدف پورا کرنے میں دشواری کا سامنا ہے محکمہ خوراک نے میرپورخاص میں گندم کی خریداری کا ہدف تین لاکھ 50 ہزار بوری مقرر کر رکھا ہے اور اس مقصد کیلئے محکمہ خوراک نے ضلعے بھر میں 17 گندم کی

خریداری کے مراکز قائم کر رکھے ہیں اور محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کا سامنا ہے اور اب تک محکمہ خوراک نے گندم کی57 ہزار بوری خریدی ہیں اس سلسلے میں زرائع کا کہنا ہے کہ کاشتکار محکمہ خوراک کو گندم فروخت کرنے کے بجائے بیوپاریوں کو گندم فروخت کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ بیوپاری کاشتکار کو گندم کی قیمت نقد ادا کر رہے ہیں جبکہ محکمہ خوراک کے افسران کاشتکاروں کو گندم کی قیمت کی ادائیگی کیلئے کئی کئی دن چکر لگواتے ہیں جس کے باعث محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کا مقررہ ہدف پورا کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اگر گندم کی خریداری کا مقررہ ہدف پورا نہ ہو سکا تو آنے والے


دنوں میں میرپورخاص میں گندم کے بحران کا اندیشہ ہے اگر ضلعے میں گندم کا بحران پیدا ہوا تو آٹے کی قیمت 80 روپے فی کلو سے زیادہ تک جا سکتی ہے٭٭
===========================