اکشے کمار نے کپل شرما کو سالگرہ پر کونسی دُعا دی؟

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھارتی کامیڈین کپل شرما کی سالگرہ پر اُنہیں خاص دُعا دے دی۔

کپل شرما، آج اپنی 41ویں سالگرہ منارہے ہیں اور ایسے میں اکشے کمار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اکشے کمار نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی اور کپل شرما کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں فنکاروں کو گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر ’دی کپل شرما‘ شو کے سیٹ پر لی گئی تھی۔

اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ اس لوکھنڈے والے میں ہی نہیں بلکہ باندرہ میں بھی تمہارے بہت سارے گھر ہوں۔‘

اداکار نے کپل شرما کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’بھائی! میں ہمیشہ آپ کی زندگی میں بہترین کی دُعا کرتا ہوں۔‘