کھیلوں سے طلبہ کی تندرستی اور ذہنی نشونما ہوتی ہے اس امر کا اظہار محمد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا اافتتاح کرتے ہوئے پرنسپل، منیجنگ ٹرسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد نے کیا

میرپورخاص== تحسین احمد خان ===) کھیلوں سے طلبہ کی تندرستی اور ذہنی نشونما ہوتی ہے اس امر کا اظہار محمد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا اافتتاح کرتے ہوئے پرنسپل، منیجنگ ٹرسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد نے کیا،انہوں نے جو طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ باشعور اور صحت مند ہوتے ہیں اور تعلیم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے ملک وملت کی زیادہ بہتر خدمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا محمد میڈیکل کالج میں آغازسے ہی بہترین نصاب کے ساتھ ساتھ محمد فاؤنڈیشن بزم ادب وفن کے تحت طلبہ کی اخلاقی،ادبی اورفنی مہارت کو اجاگر کرنے کے علاوہ صحت وتندرستی اور ذہنی افزائش کیلئے باقاعدگی کے ساتھ سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں نہ صرف کرکٹ،ہاکی،ٹیبل ٹینس،والی بال،باسکٹ بال اوردیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹ بلکہ مذہبی و قومی تقریبات،ادبی نشستیں،مشاعرہ،تفریحی پروگرام،فیئر ویل،میوزیکل نائٹ کے علاوہ بسنت میلہ بھی سجایا جاتا ہے جس کے باعث طلبہ وطالبات میں ایک جوش وولولہ پیدا ہوتا ہے اورزندگی میں نمایاں مقام حاص ل کرتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارے کالج کے نتائج ملک بھر کے دیگر تعلیمی اداروں سے نمایاں ہوتے ہیں، بسنت میلے میں وائس پرنسپل پرو فیسر شمس العارفین خان،پروفیسر حبیب الرحمن چوہان کے علاوہ جملہ فیکلٹی،طلبہ وطالبات نے نہ صرف اسٹالوں کا معا ئنہ کیا بلکہ بھرپورپتنگ بازی سے لطف اندوز ہوئے اور موسیقی میں بھی بھرپور حصہ لیا،قبل ازیں اسپورٹس فیسٹیول میں پرنسپل، منیجنگ ٹرسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد نے بیٹنگ کرکے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جبکہ وائس پرنسپل پرو فیسر شمس العارفین خان،پروفیسر حبیب الرحمن چوہان نے کرکٹ ٹیم کی رنراور ونر ٹیموں کے کپتانوں کوٹرافی اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

=======================================