نوجوان شعراء ہمارا سرمایہ ہیں، انور شعور نوجوان شاعراپنی مددآپ کےتحت بہترین شاعری تخلیق کررہےہیں پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کےتحت جامعہ کراچی میں مشاعرے سےگفتگو

کراچی(رپورٹ: کامران مغل) ملک معروف اور سینئر شاعر انور شعور نے کہا نوجوان شعرا ہمارا سرمایہ ہیں۔۔ نوجوان شاعر اپنی مدد آپ کے تحت بہترین شاعری تخلیق کر رہے ہیں۔۔ جو اردو ادب میں بہترین اضافہ ہے۔۔ یہ بات انہوں نے پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کے تحت جامعہ کراچی میں منعقدہ مشاعرے سے گفتگو میں کہی۔۔ پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل نے جامعہ کراچی کے تعاون سے آرٹس آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت معروف شاعر انورشعور نے کی جبکہ ڈاکٹر فیاض وید مہمان خصوصی تھے۔ مشاعرے میں شہرکے معروف نوجوان شعراجن میں شہاب اقتدار قدر، ڈاکٹر سلمان ثروت، ڈاکٹر شمع افروز، نعیم سمیر، ہدایت ساحر، اورنگزیب، عباس ممتاز اور کامران مغل نے شرکت کی اور اپنا منتخب کلام سنایا، مشاعرے کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد شہاب اقتدار قدر نے نعت مقبول پیش کی۔۔ کوڈینیٹر پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل ناہید عزمی نےاستقبالیہ خطاب میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، طلباء اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،سائمین میں رجسٹرارجامعہ کراچی ڈاکٹر مقصود انصاری، پروفیسر ڈاکٹر تثر، پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید، پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ، ڈاکٹر نورین مجاہد، ڈاکٹر فرح اقبال، ڈاکٹر عاصم، صحافی راشدعزیز، کامران لاشاری سمیت طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی، سائمین نے نوجوان شعرا کو دل کھول کرداد دی، نظامت کے فرائض عباس ممتاز نے بخوبی ادا کیے۔۔ مشاعرے کے اختتام پر شعرا کرام کے اعزاز میں اسٹاف کلب میں ظہرانہ دیا گیا۔۔ جہاں پر ڈاکٹر فیاض وید کے سوال کے جواب میں معروف شاعر انور شعور نے کہا نوجوان شعرا سے انہیں کوئی گلا نہیں کیونکہ اس وقت ان کی سرپرستی کرنے والا کوئی نہیں ہے وہ اپنی مدد آپ کے تحت بہترین شاعری تخلیق کر رہے ہیں۔۔ انہوں نے کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر کوڈینیٹر پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل ناہید عزمی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔۔

کراچی، نوجوان شعراء معروف شاعر انور شعور، ڈاکٹر فیاض وید اور ناہید عزمی کے ہمراہ گروپ فوٹو

===============================