جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں ملکی کو درپیش سیکیوریٹی چیلنجز پر سیشن کا انعقاد ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس کی شرکت ۔

لاڑکانہ رپورٹ عاشق پٹھان

جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں ملکی کو درپیش سیکیوریٹی چیلنجز پر سیشن کا انعقاد ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس کی شرکت ۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسین اور ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل غلام شبیر نے جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ چانڈکا میڈیکل کالیج میں منعقدہ سیشن میں شرکت کی
وائس چانسلر جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر انیلا عطاالرحمان نے ڈی جی رینجرز اور ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس کا استقبال کیا ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس کیجانب سے سیشن میں ملک کو درپیش سیکیورٹی خدشات اور منشیات کے متعلق گفتگو کی سیشن میں جامعہ بینظیر کے فیکلٹی میمبرز، طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی