ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی کا پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر زور

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئر داروخان اچکزئی CACCI کی دعوت پر ٹوکیو جاپان کا دورہ کررہے ہیں جس میں CACCI کے صدراتی وفد جسکی نمائندگی CACCI کے صدر سمیر مو دی شامل ہیں۔ انکے دورہ جا پا ن کے در میان صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نے جا پا ن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹر ی(JCCI) میں CACCI میٹنگ میں خطا ب کر تے ہو ئے پاکستا ن اور جا پا ن کے در میان دو طر فہ تجا رت کو فر وغ دینے پر زور دیا۔

انہو ں نے کہاکہ جا پا ن پا کستان کے بڑ ے تجارتی شراکت دارو ں میں سے ایک ہے اور دونو ں ملکو ں کے در میان تجا رتی حجم 2.5 بلین ہے جسکی وجہ آٹو مو با ئلزکی بھا ری در آمد ہے۔ انہو ں نے پاکستان میں مو جو د سرمایہ کاری خصو صی طو ر پر CPEC پروجیکٹ سے متعلق سر مایہ کاری کے مواقعوں کا بھی زکر کیا۔ انہوں نے جاپانی فرمز کو پاکستان میں مو جو د مختلف شعبو ں مثلاً توانا ئی، انفراسٹر کچر، ذرائع نقل وحمل اور مواصلا ت میں مو جود سر مایہ کاری کے مو جودہ مواقعوں کے با رے میں بتا یا۔




صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نے CPEC سے متعلق اسپیشل اکنامک زون پر بھی روشنی ڈالی۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی کی اپنے ہم منصب جاپان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے چیئر مین آکیومیمورا سے بھی ملا قا ت ہو ئی۔ اس ملاقا ت میں دونو ں نے با ہمی تجا رت کے فرو غ کو بہتر بنا نے کی ضرورت پر زور دیا۔ سمیر مو دی صدر CACCI، تیرو اسدا، نائب صدر CACCI جاپان آکیو میمورا، چیئرمین جاپان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی نے بھی CACCIکی میٹنگ سے خطا ب کیا۔





فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی جاپان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین اکیو میمورا کو فیڈریشن کی یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں