پیپلز یونٹی میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے ساتھ مل کر بلدیہ جنوبی کے ملازمین کو مراعات دلوائے گی۔ ٹیکنیکل عملے کو اوورٹائم، صابن ڈسٹر برس اور دیگر مراعات قانون کے مطابق دی جائیں۔ پیپلز یونٹی ڈی ایم سی ساﺅتھ کے اجلاس میں الائنس کے سربراہ سید ذوالفقار شاہ کی خصوصی شرکت۔

پیپلز یونٹی آف ڈی ایم سی ساﺅتھ
(پریس ریلیز)
پیپلز یونٹی میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے ساتھ مل کر بلدیہ جنوبی کے ملازمین کو مراعات دلوائے گی۔ ٹیکنیکل عملے کو اوورٹائم، صابن ڈسٹر برس اور دیگر مراعات قانون کے مطابق دی جائیں۔ پیپلز یونٹی ڈی ایم سی ساﺅتھ کے اجلاس میں الائنس کے سربراہ سید ذوالفقار شاہ کی خصوصی شرکت۔
کراچی ( ) پیپلز یونٹی ڈی ایم سی ساﺅتھ کے صدر اشرف اعوان، جنرل سیکریٹری اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ پیپلز یونٹی میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے ساتھ مل کر بلدیہ جنوبی کے ملازمین کو ان کی جائز اور قانونی مراعات دلوائیں گے۔ ٹیکنیکل عملے کو اضافی ڈیوٹیوں کی ادائیگی پر اوورٹائم، قانون کے مطابق صابن ڈسٹر برش، کام کے اوزار، الیکٹریکل گاڑیوں کو ضرورت کے مطابق فیول کی فراہمی وغیرہ قانون کے مطابق دلوائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم سی ورکشاپ میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر الائنس کے سربراہ سید ذوالفقار شاہ نے خصوصی دعوت پر شرکت کی اور ٹیکنیکل عملے کے کاموں کیلئے قائم کردہ کمیٹیوں کی سرپرستی بھی قبول کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹیوں میں کام کرنے والے افراد کا چناﺅ کیا جائے۔ اوورٹائم کی ادائیگی میں باقاعدگی لائی جارہی ہے۔ آئندہ دو روز میں اوورٹائم ادا کردیا جائے گا۔ اجلاس میں آٹوورکشاپ، الیکٹریکل عملے، مکینیکل عملے، واٹر پمپس عملے نے شرکت کی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت

==============================