پاکستانی معاشرے کو امن محبت اور انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے،یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب

کراچی :ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر پروفیسر نصرت شاہ نے کہاہے کہ پاکستان بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہم ایک ترقی یافتہ قوم بن کر ہی پاکستان کے قیام کا مقصد حاصل کرسکتے ہیں اس ہدف کے حصول کےلیے ہم سب خصوصا نوجوان طالب علموں کو انتھک محنت کرنا ہوگی یہ بات انہوں نے اوجھا کیمپس کے عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب اور فیکلٹی انڈور گیمز کی تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر کرتار ڈاوانی ، ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ پروین ، ڈاکٹر رملہ ،پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ ،پروفیسر نسرین ناز ، پروفیسر اظہار حسین،ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر مہنازنورالدین گیتے اور ڈاکٹرمشعل بٹ کے علاوہ طلبا اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کی فکر وہی فکر ہے جس کا پرچار صدیوں سے ہماری دھرتی کے صوفی بزرگ کرتے رہے انہوں نے طلبا وطالبات پر زور دیاکہ شاہ عبداللطیف بھٹائی سمیت صوفی بزرگوں کی فکر کو پڑھیں اورسمجھیں شاہ بھٹائی کے کلام میں کے امن انسانیت اورمحبت کا پیغام ہے آج ہمارے معاشرے کو اسی پیغام کو سمجھنے اور عمل کرنے کی ضرورت ہےتقریب میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے گئے جبکہ حب الوطنی کا ایک جز انسانیت کا ڈرامہ بھی پرفارم کیا گیا سندھی کلچر کے حوالے سے طلبہ و طالبات میں بھی پیش کیا پروفیسر نصرت شاہ نےبہترین پرفارمنس پر طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی،بعد ازاں اسپورٹس سیکریٹریٹ کی جانب سے انڈور اسپورٹس فار فیکلٹی میں جیتنے والے افراد کو اسناد اور ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ اختتام پر مہمان خصوصی اور ڈائریکٹر اسپورٹس کو اجرک اور شیلڈ پیش کی گئی
==============================