حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز 22 مارچ کو ہوگا۔ فیاض بٹ زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اجلاس کی صدارت

کراچی۔ 17 مارچ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوٰۃ و عشر فیاض علی بٹ کی زیر صدارت ایک اجلاس اولڈ کے ڈی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری اوقاف، زکوٰۃ و عشر جاوید صبغت اللہ مہر اور چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف زاہد علی شر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں حضرت لعل شہباز قلندر کے 769 ویں سالانہ عرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔عرس کی تقریبات کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور فیاض علی بٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس ہر سال 18 شعبان المعظم کو منایا جاتا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوٰۃ و عشر فیاض علی بٹ نے کہا کہ
حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس 22 مارچ سے شروع ہوگا۔ عرس میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ
حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس مبارک نہایت عزت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں
تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوٰۃ و عشر فیاض علی بٹ نے زائرین سے بھی درخواست ہے کہ وہ حکومت سندھ سے تعاون کریں اور عرس کی تقریبات کے دوران نظم و ضبط کا ثبوت دیں۔
================================