منیجر قومی ٹیم منصور رانا کا کھلاڑیوں کو آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر جذباتی بیان

پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈ ملنے پر قومی ٹیم کے منیجر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

منیجر منصور رانا نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ایوارڈ ملنے پر کیک کاٹا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور ان کی ٹرافیوں کے ساتھ کیک کی تصویر شیئر کی۔

منصور رانا نے اس کے ساتھ ہی ایک پیغام بھی شیئر کیا جس میں تینوں کھلاڑیوں کو مینشن کیا گیا۔

قومی ٹیم کے منیجر کا کہنا تھاکہ یہ پاکستان کرکٹ میں ایک نئے دور کا آغاز ہے، خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں جو ان تین ہیروں کو مینج کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے دستے میں ان کی مزید محنت پاکستان کرکٹ کو مزید عروج تک پہنچائے گی۔ ہیش ٹیگ پاکستان زندہ باد
اس سے قبل آئی سی سی نے بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو مختلف طرز کی کرکٹ میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا اور انہیں آج ہی ایوارڈ بھجوائے ہیں۔

ان کھلاڑیوں نے ایوارڈ کے ساتھ تصویر بنوائی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اپنے دلی جذبات بھی شیئر کیے ہیں۔