بے لوث خدمت کرنے والے لوگ دنیا سے جانے کے بعد بھی عوام کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں

میرپورخاص== تحسین احمد خان ===
سینیٹر ملک امام الدین شوقین نیکہا ہیکہ بے لوث خدمت کرنے والے لوگ دنیا سے جانے کے بعد بھی عوام کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں پاکستان ملک ویلفیئر ایسوسی ایشن میرپورخاص جانب سے ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر حاجی امام الدین بھنسیرامرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے مرحوم امام الدین میرپورخاص کی بے مثال شخصیت تھے جنہوں نے ملک برادری کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں سینیٹرنے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ مرحوم امام الدین کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلاح و بہبود کے کاموں کو جاری رکھیں انہوں نے ایسوسی ایشن کو اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر پاکستان ملک ویلفیئر ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر ملک غلام نبی چندیجہ انجمن تاجران کے امین میمن آور مذہبی اسکالر مولانا حفیظ الرحمن فیض اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں مرحوم امام الدین کی زندگی اور ان کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ مرحوم امام
الدین ملنسار محبت کرنے والے اور خداترس انسان تھے آج ہمیں انکی کمی محسوس ہورہی ہے تعزیتی تقریب میں ملک محمود صابری عمران ملک، علی رضاکمبوہ، نورالہی مغل اور ملک برادری کے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے٭٭
========================================