پاکستان اسلامک کراٹے کلب رجسٹرڈ زیارت پارک اٹک کے زیر اھتمام کھیلوں کے سالانہ شاندار مقابلے منعقد ھوئے ۔

اٹک ( مہتاب منیرخان سے) پاکستان اسلامک کراٹے کلب رجسٹرڈ زیارت پارک اٹک کے زیر اھتمام کھیلوں کے سالانہ شاندار مقابلے منعقد ھوئے ۔
ان مقابلوں کا انعقاد بانڈو کراٹے ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری ، ڈریگن کراٹے کلب اور پاکستان اسلامک کراٹے کلب کے انچارج بلیک بیلٹ سردار مہتاب منیرخان نے کیا تھا جس میں ڈریگن کراٹے کلب زیارت پارک کے چیف کوچ کنگفو اور جمناسٹک کے ماسٹر کاشیان المعروف کاشی ، سنسی پنجاب کوچ اور جانز کراٹے کلب ، ٹائیگر کراٹے کلب حضرو کے چیف کوچ حیات خان ، چیف انسٹرکٹر امر خان اور بلیک بیلٹ فائیو ڈان نیک محمد ساجد ، ھنگار کنگفو فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو شہزاد عزیز ، وطن عزیز کے معروف اور چیف کوچ رب نواز خان المعروف بلا استاد ، چیف کوچ نوید خان ٹیکسلا ، عاصم راھی جہانگیرہ کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے سے معروف اساتذہ کرام اور سینئر و جونیئر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔
ان شاندار مقابلوں کو دیکھنے کیلئے مختلف شہروں سے آئے ھوئے تماشائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ان مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا ۔
ان مقابلوں میں کاتے ، نن چکس ، کونڈا بریکنگ ، جمناسٹک ، ٹائیل بریکنگ ، سٹک فائیٹ اور جوڈو کراٹے شو فائیٹ کے شاندار مظاھرے ھوئے جس سے حاضرین نے لطف اندوز ھونے کے علاوہ بھرپور استفادہ حاصل کیا ۔
ان مقابلوں میں محمد حسیب ، ثقلین ، احمد زمان ، مزمل شاہ ، محمد ھارون ، حسین ، شمشیر ، عثمان ، علیان ، شاہ فہد ، منیب ، محمد صدیق ، عبدالرحمن ، احسان ، امجد ، یسین ، عبداللہ ، ذاکر ، شیر محمد ، حماد ، ذاھد ، مصطفی ، شیر محمد اور دیگر کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
چیف کوچ و انٹرنیشنل کھلاڑی محمد تجمل اکرام ، پاک فضائیہ کے سینئر کوچ خالد محمود ، بلیک بیلٹ طائی کوانڈو وسیم تبسم ، بین الاقوامی کھلاڑی اور پاکستان ووشو ٹیم کے کوچ اشراق خان اور دیگر سینئر اساتذہ کرام بڑی تعداد میں شریک ھوئے ۔
سپورٹس جمنازیم اٹک میں نقد بونے والی اس شاندار تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن محمد اکرم ضیاء تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ اٹک میں کھیلوں کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ھے جسے اجاگر کرنے کی ضرورت ھے اس طرح کے مقابلے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ھوتے ھیں ۔
اس سلسلے میں سردار مہتاب منیرخان کی خدمات بلاشبہ قابل تحسین ھیں جو عرصہ دراز سے نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے انتہائی اھم کردار ادا کر رھے ھیں ۔
اس موقع پر سردار مہتاب منیرخان نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اتنی بڑی تقریب کے انعقاد کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد کا بھرپور تعاون قابل ستائش ھے کھیلوں کے فروغ کیلئے ان کی شاندار خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ۔
اس تقریب سے اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد نے کہا کہ ھم کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کیلئے کوشاں ھیں اور اس سلسلے میں ھمارا تعاون آئندہ بھی جاری رھے گا ۔
اس تقریب کے چیف آرگنائزر سردار مہتاب منیرخان نے خصوصی تعاون کرنے پر سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ملک راشد کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
=============================