سینئر صحافیوں کا عربین کنٹری کلب کے گولف کورس کا دورہ

سینئر صحافیوں نے  عربین کنٹری کلب کے گولف کورس کا   دورہ کیا اور پاکستان کے اس انتہائی منفرد  گا لف کلب کی خوبصورتی،  جدید سہولتو ں ، ہر طرح کے درختو ں ،سرسبز میدانوں ،خوشبو دار پودوں پھولوں سے آراستہ راہداریوں  کا دلفریب نظارہ کیا اور قدرتی خوبصورتی اور آب و ہوا ماحول دوست شام سے لطف اندوز ہوئے۔

سینئر صحافی سیاسی تجزیہ نگار مجاہد بریلوی ،کراچی پریس کلب کے سابق صدر اور جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر طاہر حسن خان ،روزنامہ نوائے وقت کے چیف رپورٹر سالک مجید دیگر دوستوں مہمانوں کے ہمراہ عربین کنٹری کلب کے روح رواں عارف علی خان عباسی کے مہمان تھے جنہوں نے اس کلب کو نہایت عمدہ انتظامات پر دیکھ بھال کے ذریعے پاکستان کے ہی نہیں بلکہ خطے  کے خوبصورت ترین گولف کلب کی حیثیت د لا رکھی ہے۔








جس پر خود عارف علی خان عباسی اور ان کے کلب کی پوری انتظامی ٹیم دلی مبارکباد کی حقدار ہے قابل تعریف اور قابل ستائش ہے کیونکہ یہ کلب اب دنیا بھر سے آنے والے غیرملکی مہمانوں کے حوالے سے پاکستان کی سوفٹ امیج میکنگ میں اہم ترین کردار ادا کر رہا ہے اور یہاں آنے والے غیر ملکی مہمان اپنے ملکوں میں واپس جاکر بتاتے ہیں کہ پاکستان کس قدر پرامن سرسبز اور خوبصورت ملک ہے ۔