اگر حکومت نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، سہیل انور سیال


پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما، سابق صوبائی وزیر داخلہ اور رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کا بیان

اگر حکومت نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، سہیل انور سیال

اگر عمران خان نے اپنی ٹائیگر فورس یا اسلام آباد پولیس استعمال کی تو سندھ میں بھی گورنر ہاؤس اور قصرِ ناز ہے، سہیل انور سیال

عمران خان یاد رکھیں کہ ان کے کچھ اراکین اسمبلی بھی سندھ میں رہتے ہیں، اگر ہمارے خلاف کچھ ہوا تو ردعمل بھی آسکتا ہے، سہیل انور سیال

ہم آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں، ہم کسی صورت کوئی غیرجمہوری اقدام نہیں کریں گے، سہیل انور سیال

عمران خان ہمیں مت اکسائیں، گیم ان کے ہاتھ سے نکل چکی، ہم ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنا جانتے ہیں، سہیل انور سیال۔
رپورٹ محمد عاشق پٹھان

=========================================