کویتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں شرکت

کویتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی ۔کویتی کرکٹ بورڈ کے وفد کی سربراہی نائب صدر فیصل الر ذوق کر رہے تھے ان کے علاوہ وفد میں جنرل سیکریٹری عماد الجاسم اور ڈائریکٹر جنرل سجاد اشرف شامل تھے بعد میں برطانیہ میں کویت کے سفارت خانے کا دورہ بھی کیا ۔اس دوران آئی سی سی کی حال میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا تھا ۔کویتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کا کویت کے سفارتخانے میں نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا گیا کویت کے سفیر عزت مآب خالد الودا‏یسا ن نے میزبانی کا شرف حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ۔سفیر محترم نے کوئی کرکٹ بورڈ کو صدر حیدرعباس فرمان کی صدارت میں کوئی طریقہ بورڈ کی تشکیل پر مبارکباد پیش کی انہوں نے پبلک اتھارٹی آف اسپورٹس اور کویت اولمپک کمیٹی کو بھی مبارکباد پیش کی اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ  کویت کرکٹ بورڈ  ملکی اور عالمی سطح پر پیشرفت کر رہا ہے ۔کویت کے سفیر محترم نے حالیہ آئی سی سی کرکٹ ٹورنامنٹ کے برطانیہ میں شاندار انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور میزبان ٹیم برطانیہ کی شاندار فتح کو یادگار قرار دیا دنیا بھر کے اسپورٹس اور میڈیا چینلز پر بہترین کوریج حاصل کرنے والے اس ورلڈ کپ کے فائنل کو انہوں نے کھیلوں کے مقابلوں کا سب سے یادگار میچ قرار دیا ۔سفیر محترم نے کویت کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور برطانوی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے حوالے سے کسی بھی تعاون کے لیے اپنی دستیابی کی پیشکش کی ۔ملاقات کے آخر میں کویت کرکٹ بورڈ کے وفد کے اراکین کے ہمراہ سفیر محترم کا یادگار گروپ فوٹو بھی لیا گیا ۔ کویت سے طارق اقبال کی رپورٹ