ہولی کے رنگ ہندو برادری کے سنگ، جامع بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں رنگا رنگ ہولی تہوار منایا گیا عرصہ دراز بعد جامعہ میں خوشیوں کی گونج سے طالبہ و طالبات جھوم اٹھے

لاڑکانہ == رپورٹ محمد عاشق پٹھان
====

جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں تین سال بعد پھر سے خوشیاں گونج رہی ہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہندو برادری سے منسلق طالبعلم ہولی کے خوبصورت رنگوں میں رنگ گئے، عرصہ دراز بعد خوشیوں نے دستک دی تو طالبعلم و استاذہ سب جھوم اٹھے

اس موقع پر طالبعلم کا کہنا تھا کہ ہولی صرف رنگ نہیں ہیں یہ رنگ محبتوں کو بخیر رہی ہے آج اس ہولی میں ہندو، کرسچن ،مسلمان سب مل کر ہولی کی خوشیاں ایک ساتھ مناکر محبت ایک دوسرے میں بانٹ رہے ہیں اور اس طرح کے ایونٹس منانے چاہئیں تاکہ شاگردوں

کو اچھا ماحول مل سکے جبکہ وائس چانسلر جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر انیلا عطاالرحمان، پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالیج پروفیسر گلزار احمد شیخ کا کہنا ہے کہ کووڈ کے باعث طالبعلم بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ خوشی کے تہوار

اور غیر نصابی سرگرمیاں طالبعلموں کی تعلیمی اور تخلیقی کارکردگی میں اضافہ کریں گیں جبکہ کالیج انتظامیہ کی جانب

سے ہندو طالبہ و طالبات کو کالیج گرائونڈ میں ہولی منانے کے لیے خصوصی انتظامات کر کے دیے جبکہ پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالیج سمیت یونیورسٹی کے فیکلٹی اسٹاف نے بھی طالبعلموں کی خوشی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
===========================================================