دیپیکا پڈوکون نے بغیر آڈیشن کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیسے دیا؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈیوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے لیے آڈیشن نہیں دیا تھا۔

دیپیکا پڈیوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ’اُنہیں یاد ہے کہ وہ صوفے کے کنارے بہت گھبرائی ہوئی بیٹھی تھیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہاں تک ان کے ارد گرد جو کچھ ہو رہا تھا وہ اسے سمجھ بھی نہیں پارہی تھیں‘۔

دیپیکا نے انکشاف کیا ’اپنے کیرئیر کے آغاز میں جب وہ ماڈلنگ کررہی تھیں تو پہلی بار اس وقت فلم کے سیٹ پر ایک پروڈیوسر کے ریفرینس سے بطور اسکاؤٹ گئی تھیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ فلم (اوم شانتی اوم) میں کام کرنے کے لیے ان سے کسی نے ڈیبیو نہیں لیا تھا‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ آج بھی جب وہ ڈائریکٹر، فرح خان کو دیکھتی ہیں تو وہ سوچتی ہیں کہ کیا سوچ کر اُنہوں نے اداکارہ کو کاسٹ کرنے سے پہلے آڈیشن نہیں لیا‘۔

دیپیکا نے مزید کہا کہ ’ان کی پہلی فلم تقریباً اُنہیں تھال میں رکھ کر پیش کی گئی تھی‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’ان کااتنی اچھی طرح سے خیال رکھا گیا تھاجس کے بارے میں اُنہوں نے کبھی سوچانہیں تھا کہ ایسا ہو گا‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’لیکن اُنہیں بہت سی فلمیں کرنے کے بعد یہ بات سمجھ میں آئی کہ ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا‘۔
دیپیکا پڈوکون نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ’اچھا اداکار بننے کے لیے کچھ آپ کی ڈائریکٹر مدد کرے گا لیکن اس میں بہت کچھ ہے جو آپ کو خود اپنے ٹیلنٹ کو پہچاننے اور پھر اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہوتی ہے‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے 2007 کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

یہ اداکارہ کی خوش قسمتی ہے کہ اُنہیں اپنے کیریئر کی پہلی ہی فلم میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا۔

اتنا ہی نہیں فلم ’اوم شانتی اوم‘ اداکار شاہ رخ خان کے کیریئر کی کامیاب رین فلموں میں سے ایک ہے۔