کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو شب برات کے موقع پر شہر میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

کراچی (مارچ 13) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے شہر کے ساتوں اضلاع میں شب برات کے موقع پر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔انہون نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے انتظامات مکمل کریں ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ملکر شب برات کے موقع پر شہر کی مساجد، امام بارگاہوں، دیگر عبادت گاہوں اور قبرستانوں کے لئے سیکیورٹی کا خصوصی پلان مرتب کیا جائے ۔ قبرستانوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں تاکہ شہری بلاخوف اپنی عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کر سکیں ۔انہوں نے ڈی ایم سیز کو بالخصوص قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کرنے کے لیے متحرک کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں ۔
کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو تمام انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
***