بھارت، کسان نے درختوں پر چڑھنےکیلئے موٹرسائیکل بنالی

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک کسان نےطویل القامت درختوں پر چڑھنے اور پھل توڑنے کے لیے موٹرسائیکل تیار کرلی ہے۔

گنی پتی بھت نامی کسان کے کھیت میں ناریل اور چھالیہ کے 60 سے 70 فٹ لمبے درخت ہیں جن پر چڑھنے کیلئے اس نے اپنے انجینئر دوست کے ساتھ مل کر ایک موٹرسائیکل تیار کر لی۔
دونوں 2014 سے اس پر کام کر رہے ہیں جبکہ کئی ناکام تجربوں اور 40 لاکھ روپے خرچ کرکے موٹر سائیکل بنانے میں تیار ہوگئے۔

بھارتی کسان اب تک 300 سے زائد موٹر سائیکلیں بناچکے ہیں جبکہ انہوں نے موٹر سائیکل کی قیمت 62 ہزار روپے رکھی ہے ۔