کراچی پریس کلب کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صحافی ممبر خواتین کی خدمات کے اعتراف میں تقریب ایوارڈ کا انعقاد


کراچی پریس کلب کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صحافی ممبر خواتین کی خدمات کے اعتراف میں تقریب ایوارڈ کا انعقاد
پاکستانی میڈیا کی ترویج اور عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی میں مرد صحافیوں کی طرح خواتین صحافیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، ناصرہ خاتون
باصلاحیت اورپڑھی لکھی خواتین کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، خواتین نے اپنی محنت اور لگن سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ معاشرے کی تعمیر کر سکتی ہیں، معاشرے کی بہتر ی ہم سب کا فرض ہے۔فاضل جمیلی/محمدرضوان بھٹی
کراچی(پ ر) کراچی پریس کلب کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صحافی ممبر خواتین کی خدمات کے اعتراف میں تقریب ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرشعبہ صحافت میں نمایاں خدمات ادا کرنے والی خواتین صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تقریب سے خواتین قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ خاتون اور سابق چیئرمین شعبہ ابلاغ عامہ رفیعہ تاج،پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی ، ممبر گورننگ باڈی شازیہ حسن،میمونہ ہمدانی ،سینئر صحافی صوفیہ یزدانی، لبنی جرار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرکراچی پریس کلب کے ممبرگورننگ باڈی خلیل احمد ناصر،سید نبیل اختر، عاصم بھٹی،شیما صدیقی،فہمیدہ یوسفی،کلثوم جہاں،رباب ابراہیم، مونا صدیقی سمیت صحافیوں ایک بڑی تعدادموجود تھی۔ایوارڈ حاصل کرنے والی صحافیوں میں لبنی جرارنقوی،عنبرین اسکندر،عالیہ کاشف عظیمی،تسلیم نیازی، ریحانہ کبیر،یسریٰ سلیم،رخسانہ دادمحمد،فوزیہ ناصر احمد،شازیہ ارشد،شبینہ فراز،بینش عباس زیدی،بینش صدیقی،رابعہ جمیل،سعدیہ بیگم،مفلحہ رحمان،عتیقہ ملک،صباصابر،عنبرین ارشد،سیدہ میموناہمدانی،حمیراقریشی اور عاصمہ ایوب شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ ڈاکٹرناصر ہ خاتون نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کی ترویج اور عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی میں مرد صحافیوں کی طرح خواتین صحافیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔اگرچہ پاکستان کے دیگر شعبوں کی طرح میڈیا میں بھی خواتین کی تعداد مردوں سے کم ہے، لیکن اس کے باوجود میڈیا میں ایسی کئی خواتین سامنے آئیں جنہوں نے انڈسٹری میں خود کو منوایا اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔انہوںنے کہا کہ کئی پابندیوں اور رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے باوجود پاکستانی میڈیا میں آج بعض خواتین ایسی ہیں جن کے بغیر ہمارا میڈیا مکمل نظر نہیں آتا۔صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے کہا کہ خواتین صحافی مشکلات کے باوجود اپنے فرائض عمدہ طریقے سے سرانجام دے رہی ہیں خواتین صحافیوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کیلئے کراچی پریس کلب تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرتا رہتا ہے ۔سیکرٹری پریس کلب محمدرضوان بھٹی نے کہا کہ باصلاحیت اورپڑھی لکھی خواتین کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، خواتین نے اپنی محنت اور لگن سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ معاشرے کی تعمیر کر سکتی ہیں، معاشرے کی بہتر ی ہم سب کا فرض ہے۔بعدازاں صحافیوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے
عبدالرحمن
0321-2115504
سیکرٹری پریس اینڈ پبلی کیشنزکمیٹی کراچی پریس کلب

===========================================