ہدایتکارہ سنگیتا کی نئی فلم کی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تقریب

ہدایتکارہ سنگیتا کی نئی فلم ’’صرف تم ہی تو ہو‘‘  کے حوالے سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اداکارہ سنگیتا نے اپنی نئی فلم کی کہانی  کا تعارف کرایا اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فلم کی تیاری، کہانی، کاسٹ اور شوٹنگ کے حوالے سے دلچسپ انداز میں گپ شپ کی ۔