فلم سٹار دانش تیمور کا سنگیتا کو دھوکا

فلمساز اداکارہ ہدایتکارہ سنگیتا نے شکوہ کیا ہے کہ فلمسٹار دانش تیمور کو تقریب میں بلایا تھا لیکن وہ بہانہ بنا کر غائب ہوگئے اگر میں اداکار شان اور معمررانا کو بلاتی تو وہ فوراً چلے آتے لیکن دانش تیمور نے مصروفیت کا بہانہ بنایا،  تقریب سے خود کو الگ رکھا ہے،  جس پر مجھے دکھ ہے افسوس ہے دانش تیمور نے اچھا نہیں کیا۔ فلم تم ہی تو ہو، سیریز کے حوالے سے تقریب آرٹس کونسل  پاکستان کراچی میں منعقد کی گئی، خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگیتا کی زبان پر اداکار دانش تیمور کے خلاف شکوہ آہی گیا، تقریب میں آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ اور سینئر صحافیوں اور  حاضرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔