وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایچ آئی وی وائرس سے متعلق اہم اجلاس

اجلاس میں ڈاکٹر سکندر میمن، پروگرام مینجر ایچ آئی وی کنٹرول سندھ، محکمہ صحت، کلفارڈ سیموئل، سینئر وائس صدر، گلیڈ سائنسز، ہیما سرن وسان، سینئر ڈائریکٹر گورنمنٹ افیئرز، ایشیا پیسفک، عثمان خالد وحید، سی ای او فیروز سنز لیبارٹیرز، احمر اشرف ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز، فیروز سنز لیبارٹیرز، شاہد فاروقی ڈائریکٹر فیروز سنز لیبارٹریز شریک۔ لاڑکانہ میں 33 ہزار لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، 765 بچوں، 167 بالغان کو ایچ آئی وی ظاہر ہوا، اجلاس میں آگاہی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  انڈونمنٹ فنڈ قائم کیا ہے تاکہ ایچ آئی وی متاثرین کو بحال کیا جائے،  ڈبلیو ایچ او اور یونیسف ہمارے ساتھ ایچ آئی وی کو روکنے اور مریضوں کے علاج میں بھرپور مدد کررہے ہیں،  ہماری کوشش ہے کہ ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکا جائے،  کمیونٹی کی بنیاد پر ہم نے ایچ آئی وی متاثرہ علاقوں میں آگاہی مہم شروع کی ہے۔