کوئی قوم تعلیم میں سرمایہ کاری کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا جیوے پاکستان کو خصوصی انٹرویو

ملاقات۔۔۔۔۔ طاہر حسن خان

  تعلیم کے شعبے میں پاکستان کو اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ دنیا بھر میں کوئی بھی قوم تعلیم میں سرمایہ کاری کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ۔ہمارے طلبا کو اچھے تعلیمی ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عمدہ تربیت اور بہترین رہنمائی کی ضرورت ہے ۔ہمارے یہاں ذہانت قابلیت اور صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے ایک سے بڑھ کر ایک قابل اور باصلاحیت نوجوان اور زرخیز دماغ موجود ہے جسے مناسب تربیت بہتر تعلیمی ماحول اور درست رہنمائی کے ذریعے ترقی اور کامیابی کے زینے پر باآسانی آگے بڑھایا جا سکتا ہے اور وہ نا صرف ہمارے معاشرے ملک اور قوم بلکہ پوری دنیا کے لئے مفید اور موثر ثابت ہو سکتا ہے۔
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
ان خیالات کا اظہار کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں کیا۔

ڈاکٹر خالد محمود عراقی ایک سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں ۔انتہائی خوش گفتار ،خوش مزاج ،خوش لباس اور شائستہ انسان ہیں ۔انہوں نے اپنی ذہانت قابلیت محنت اور خداداد صلاحیتوں کی بدولت خود کو دوسروں سے مختلف اور منفرد ثابت کیا اور تعلیم کے مختلف مراحل سے لے کر زندگی کے اہم امتحانات تک وہ ہر مقابلے کی دوڑ میں ہمیشہ ٹاپ پوزیشن پر دکھائی دیے ان کے چالیس بہترین مقالے ریسرچ پبلیکیشنز کا حصہ بنے انہوں نے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد بھی اپنی خدمات اپنے شہر اپنے ملک اور قوم کے لئے وقف کر رکھی ہیں یہ ان کے جذبہ حب الوطنی کی بہترین عکاسی ہے ۔ان کی اعلی اخلاقی روایات ان کے مضبوط خاندانی پس منظر کا پتہ دیتی ہیں ۔وہ بطور وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ایک بہترین ویژن رکھتے ہیں جس کے تحت وہ جامعہ کراچی کی عظمت رفتہ کی بحالی اور آنے والے دنوں میں اسے دنیا کی ٹا پ یونیورسٹیوں میں شامل کرنے کی خواہش اور جذبہ رکھتے ہیں۔

جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے بتایا کہ اعلی ٰتعلیم کے حصول کے لئے روزانہ پینتالیس ہزار کے لگ بھگ مختلف عمر کے اسٹوڈنٹس کراچی یونیورسٹی آتے ہیں ان سب کے لیے بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی اور مطلوبہ سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے اور ضروری اقدامات اٹھائے جاتے ہیں انرولمنٹ میں ہونے والا اضافہ کراچی یونیورسٹی میں دی جانے والی بہترین تعلیم اور اس کے قابل اساتذہ پر شہریوں کی بھرپور اعتما د کی عکاسی ہے ۔اساتذہ کی تعلیمی استعداد بڑھانے اور طلبہ کے لئے نئی اسکالرشپ کا حصول اور مستقبل میں ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد روزگار کے حصول کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے انہوں نے اپنے دور میں کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی اور وائس چانسلر بننے کے بعد مختلف اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ کیےگئے مفاہمتی یاداشت کے معاہدوں کا حوالہ دیا جو کراچی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور تعلیم دینے والے اساتذہ کے لئے نہایت مفید اور خوش آئند امر ہے۔

یہ کراچی یونیورسٹی اور کراچی کے شہریوں کی خوش قسمتی کہی جا سکتی ہے کہ انہیں کراچی یونیورسٹی سے اتنا پیار کرنے اور لگاؤ رکھنے والا وائس چانسلر ملا ہے جو ہر شعبے میں کراچی یونیورسٹی کو بہترین جامعہ بنانے کے خواب کو عملی تعبیر دینے کے لیے کوشاں اور سرگرم ہے ۔وہ کراچی یونیورسٹی کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رکھنا چاہتے ہیں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔کراچی یونیورسٹی کی مالی ضروریات اور دستیاب وسائل کے حوالے سے وہ کھل کر بات کرتے ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والی رقوم میں کٹوتی پر انھیں تشویش ہے لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر یونیورسٹیز کے بجٹ میں زبردست اضافے کو وہ صو بے کے لئے نہایت مفید اور خوش آئند قرار دیتے ہیں۔