کیا سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ میچ کھیلنے ستمبر میں پاکستان آئے گی؟

پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے منتظر شائقین اس بات میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں کہ کیا سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ میچ کھیلنے ستمبر کے مہینے میں پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ستمبر اکتوبر میں شیڈول ہے جو متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کے حکام نے سری لنکن بورڈ کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجیں اور اس کی رپورٹ کی روشنی میں ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلا جائے سری لنکن ٹیم پاکستان آئے پاکستان کی جانب سے سری لنکن کھلاڑیوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلا جا سکتا ہے یاد رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہیں اور غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ نہیں کر رہی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ رواں سال پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں ، 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلا جائے، سری لنکن کرکٹ بورڈ بھی پاکستان میں اپنے کھلاڑیوں کو بھیجنے پر راضی ہے لیکن اس کا فیصلہ سری لنکن سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد ہوگا۔




پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے فضا سازگاربناتے ہوئے پی ایس ایل کے میچوں کا انعقاد پاکستان میں کرایا ہے جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی اور عمدگی سے تمام میچوں کا انعقاد ہوا ان میچوں کی روشنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا اور دیگر ٹیموں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دینے کی پوزیشن میں آ چکا ہے اب غیر ملکی کرکٹ بورڈ کو اپنی سیکیورٹی گائیڈ لائن کے مطابق فیصلہ کرنا ہے ۔پاکستان میں کرکٹ گراؤنڈ کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ پاکستانی شائقین انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں  بحالی کے شدت سے منتظر ہیں۔