کراچی سٹی لائنزکلب کی جانب سے چیف جسٹس- وزیر اعظم ڈیم فنڈ کے لئے گورنرسندھ کو20 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ 

کراچی ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی سٹی لائنز کلب کے وفد نے معراج الدین احمد صدیقی کی سربراہی میں گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وفد میں کراچی سٹی لائنز کلب کے صدرسمیت عبد الرحیم سایا ، انصا رالحق ، محمد طلحہٰ معراج ، محمد دانش اور دیگر بھی شریک تھے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی وے پرکاش بھی موجود تھے ۔بعد ازاں کراچی سٹی لائنز کلب کے صدر نے ممبران کی جانب سے چیف جسٹس- وزیر اعظم ڈیم فنڈکے لئے 20 لاکھ روپے کا چیک گورنر سندھ عمران اسماعیل کو پیش کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک بڑا مسئلہ پانی بھی ہے۔پانی کی قلت کا دیرپا حل ملک میں ڈیمز کی تعمیر سے ہی ممکن ہے۔ اس ضمن میں کراچی سٹی لائنز کلب کے ممبران کا فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنا قابل ستائش ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نجی تنظیمیں حکومت کے ساتھ اس کاز میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ڈیم کی تعمیر جلد از جلد ممکن ہوسکے۔