– ( ) ڈی ایم ڈی پلاننگ واٹر بورڈ حسن اعجاز کاظمی مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر۔

ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان اور دیگر افسران کا کا حسن اعجاز کاظمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار چیف انجینئر (ای اینڈ ایم) انتخاب احمد راجپوت کی جانب سے حسن اعجاز کاظمی کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد تفصیلات کے مطابق ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر پلاننگ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حسن اعجاز کاظمی مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے، اس موقعے پر چیف انجینئر الیکٹریکل و مکینیکل واٹر بورڈ انتخاب احمد راجپوت کی جانب سے حسن اعجاز کاظمی کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خاص مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر اسداللہ خان تھے، تقریب کے موقعے پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے اپنے خطاب میں حسن اعجاز کاظمی کی واٹر بورڈ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسن اعجاز کاظمی کی 35 سال اپنے ادارے کے لئے کی گئی خدمات ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ایم ڈی واٹر بورڈ نے امید ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے ڈی ایم ڈی پلاننگ سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے اپنے ادارے کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہینگے، دوسری جانب تقریب کے میزبان چیف انجینئر الیکٹریکل و مکینیکل واٹر بورڈ انتخاب احمد راجپوت نے اپنے خطاب میں حسن اعجاز کاظمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حسن اعجاز کاظمی کا خلاء پر ہونے میں وقت لگے گا، تقریب میں ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد ثاقب، چیف انجینئر آئی پی ڈی سعید احمد شیخ،، چیف انجینئر منظور کھتری، سید سردار شاہ، موہن لال، الاھی بخش بھٹو، سید عامر وقار، ندیم کرمانی، نواز موروت جمیل انصاری، عبدالرزاق مگسی، بشیر بلوچ، سید مظہر حسین، بدر شیخ، پردیب کمار، اعجاز بلیدی، ندیم عزیز، محمد شاہ، اللہ ڈنو پلیجو،، اخلاق راجپوت، محمد ندیم، شڪور شيخ، توفيق، محمد حنیف، رمیش کمار اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے، اس موقعے پر ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان اور انجینئرز آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حسن اعجاز کاظمی کو ادارے کے لئے بہترین خدمات سر انجام دینے پر سندھ کی ثقافت اجرک، گلدستے اور یادگار شیلڈ پیش کی۔ جاری کردہ:- عبدالقادر شیخپبلک ریلیشنز آفیسرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ