اسٹیل مل کے سابق چیئرمین رسول بخش پھلپوٹو کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

ریٹائرڈ بیوروکریٹ اور سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل رسول بخش پھلپوٹو  کے بڑے بھائی دھنی بخش انتقال کرگئے،  ان کی نماز جنازہ اور تدفین آج آبائی علاقے خیرپور میرس میں ہوگی ۔سرکاری افسران کی بڑی تعداد نے رسول بخش سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔