بھارت عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کا مقدمہ ہار گیا ‘ پاکستان کی عالمی عدالت میں بڑی کامیابی

جج عبدالقوی احمد یوسف نے عالمی عدالت کا فیصلہ سنا دیا‘ بلوچستان سے گرفتار کلبھوشن یادیو کی رہائی کی بھارتی درخواست مسترد‘ کلبھوشن یادیو عالمی عدالت میں بھی جاسوس ثابت‘ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت برقرار‘ پاکستان سزائے موت پر نظرثانی کرے‘ فیصلہ۔ عدالتی فیصلہ کے صفحہ نمبر 37 کے مطابق پاکستان کی بڑی فتح۔ کلبھوشن یادیو کو قونصلر تک رسائی دی جائے‘ فیصلہ۔ ملٹری کورٹ کو ٹرائل سے روکنے کی اپیل بھی مسترد‘ 3 مارچ 2016 کو پاکستان سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی‘ کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا‘ بھارتی بحریہ کا افسر اور دہشت گردی میں ملوث ہو نے کا اعتراف‘ بھارت اپنے جاسوس کے اعترافی بیان اور شواہد کی تردید کرتا رہا۔