آئی سی سی گلوبل سالانہ کانفرنس 2019

خصوصی رپورٹ طارق اقبال( کویت)
 
کویتی کرکٹ کے ڈائریکٹر جنرل ساجد اشرف کی خصوصی شرکت
لندن :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی سالانہ گلوبل کانفرنس لندن میں انعقاد پذیر ہوئی۔ کویت کرکٹ کے ڈائریکٹر جنرل ساجد اشرف نے خصوصی طور پر کانفرنس میں شرکت کی اور کویت کی نمائندگی کی۔ کویت کرکٹ بورڈ کے ارکان نے علاقے میں کرکٹ کے فروغ اور دو طرفہ سیریز‘ فرنچائز کے حوالہ سے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ سیریز آئی سی سی کے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک مثلاً پاکستان‘ انڈیا اور ایسوسی ایٹ ممالک متحدہ عرب امارات وغیرہ کے تعاون سے کھیلی جائیں گی۔ کانفرنس میں ساجد عثمانی جنرل سیکرٹری امارات کرکٹ‘ عماد الجاسم جنرل سیکرٹری کویت کرکٹ‘ راہول جوہری چیف ایگزیکٹیو افسر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا‘ فیصل المرزوق نائب صدر کویت کرکٹ نے بھی شرکت کی۔