قصورشہر و گردونواح میں گداگروں دن بدن بڑھتی ہوئی تعدادسے شہری وتاجر پریشان جبکہ ضلعی انتظامیہ کی مبینہ خاموشی سے شہری سماجی وفلاحی تنظیموں میں تشویش پائی جانے لگی،

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )قصورشہر و گردونواح میں گداگروں دن بدن بڑھتی ہوئی تعدادسے شہری وتاجر پریشان جبکہ ضلعی انتظامیہ کی مبینہ خاموشی سے شہری سماجی وفلاحی تنظیموں میں تشویش پائی جانے لگی، شہریوں نے گداگروں کے خلاف کاروائی کے لئے اعلی حکام کو فوری نوس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔قصور شہر اور گردونواح میں دن بدن بھیک مانگنے والوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ جاری ہے نئے نئے چہرے شہر بھر کی گلیوں، بازاروں، مین شاہراہوں، مارکیٹس اور سبزی منڈی میں بھیک مانگتے نظر آتے ہیں یہ گداگر کہاں سے آئے کسی کو کوئی معلومات نہیں ہے گداگروں کی بڑھتی تعداد انتظامیہ کی کھلی غفلت ہے بیشتر گداگر بے خوف و خطر گلی بازار گھومتے نظر آتے ہیں اور ان کی مشکوک سرگرمیوں کو انتظامیہ اور ذمہ داران کی جانب سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔شہر کی سماجی و فلاحی تنظیموں کے عہدیداران ایم یاسین فرخ ایڈووکیٹ،میجر(ر) حبیب الرحمن ایڈووکیٹ ودیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گداگری کی حوصلہ شکنی کے لئیان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔