پاکستان کی سرگرم سوشل ورکر شازیہ عالم کا دورہ میلان

کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی مشہور اور سرگرم سوشل ورکر شاز یہ عالم نے خوبصورت شہر میلان کا دورہ کیا اور وہ انتہائی پرسکون لمحات میں اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں اور سماجی حلقے کے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کی ہیں انہوں نے میلان میں اپنے قیام اور سیر کے حوالے سے اپنے دورے کو یادگار قرار دیا ہے وہ میلان کے مقامی باشندوں اور وہاں آنے والے سیاحوں کے رویے کردار اور انداز سے بہت متاثر نظر آتی ہیں۔

یہ بالکل ایک الگ ماحول اور ایک الگ دنیا ہے جہاں ہر کوئی اپنے آپ میں مگن ہے اسے دوسرے کی نہ کوئی پروا ہے نہ کوئی دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی کرتا ہے سب نہایت سکون اور خوشی سے اپنی زندگی جیتے ہیں اور اپنے لمحات کو انجوائے کرتے ہیں یہ ایک پرسکون خوبصورت اور حسین یادوں کا حامل مقام ہیں لوگ بھی اچھے ہیں شہر بھی صاف ستھرا اور خوبصورت ہے لوگ شہر کی صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھتے ہیں۔



ادارے بھی اپنا کام ذمہ داری سے کرتے ہیں شہر کی تاریخی خوبصورتی اور ہر طرف سبزہ پھول اور فوارے آپ کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں ایک خوبصورت زندگی کا احساس دلاتے ہیں آپ اس ماحول میں خود کو ذہنی طور پر پرسکون اور ہر طرح کی ٹینشن سے بہت دور محسوس کرتے ہیں ۔زندگی کے مختلف شعبوں میں ایک شاندار ڈسپلن نظر آتا ہے ۔واہ واہ کیا بات ہے میلان تیری خوبصورتی اور تیرے سکون کا جواب نہیں ۔