یو ٹیلٹی اسٹورز کا رپوریشن کے ملازمین کو جوائننگ نہ ملنے اور زونل اور ریجنل مینیجرکی مبینہ زیادتیوں کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ایک ہفتے کے دوران جوائننگ نہ ملنے پر ریجنل مینیجر آفس کے سامنے خودسوزی کا اعلان اسموقع پر مظاہرین سے خطاب

میرپورخاص == تحسین احمد خان === یو ٹیلٹی اسٹورز کا رپوریشن کے ملازمین کو جوائننگ نہ ملنے اور زونل اور ریجنل مینیجرکی مبینہ زیادتیوں کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ایک ہفتے کے دوران جوائننگ نہ ملنے پر ریجنل مینیجر آفس کے سامنے خودسوزی کا اعلان اسموقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے متاثرہ ملازمین عزیز لاشاری، شبیر خاص خیلی، یاسین میو راجپوت، غازی خان، دلیپ کمار، اور دیگر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بحال کرنے کے احکامات کے باوجود دوماہ سے کارپوریشن کے ریجنل مینیجر کی جانب سے جوائننگ نہیں دی جا رہی ہے جبکہ ہمارے ساتھ بحال ہونے والے دیگر پانچ ملازمین کو جوائننگ دی گئی ہے جو کہ ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہے متعلقہ افسران اپنے منظور نظر لوگوں کو بحال کررہے ہیں اور ہم سے ملنے کو تیار نہیں ہیں انھوں نے کہا زونل مینیجر طاہراور ریجنل مینیجر نیاز حسین سیال ہمیں تنگ اور پریشان کر رہے ہیں انھوں نے صدر پاکستان وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہمارے معاملے کا نوٹس لیا جائے اور ہمیں روز گار پر بحال کیا جائے اور اگر ہمیں ایک ہفتے کے دوران بحال نہ کیا گیا تو ریجنل مینیجر کی آفس کے سامنے بطور احتجاج ہم خود سوزی کر یں گے جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر ہو گی ٭٭